ابنا: حضرت معصومه (س) کی یوم ولادت کی با برکت مناسبت سے بعض طالب علم آیت الله جوادی آملی کے مبارک ہاتھ سے معمم ہوئے ہیں ۔
انہون نے اس مراسم میں حضرت معصومه (س) کی یوم ولادت کی با برکت مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور اپنی گفت و گو میں کہا : ھم سب لوگ معرفت کے پیاسہ ہیں اور جس پاک پانی کی ضرورت ہے وہ ھم لوگوں کے دل کے اندر سے جاری ہو ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے وضاحت کی : نیک عالم چلہ انجام دینے والے ہیں ، موسی کلیم اللہ نے بھی اسی ایام میں اول ذیقعده سے دسویں ذیحجہ تک چلہ میں ہوتے تھے اور اس کے نتیجہ میں خدا کی طرف سے ان پر وحی کا نزول ہوتا تھا ۔
انہوں نے بیان کیا : چلہ کرنے کا یہ معنی نہی ہے کہ سماج سے علیحدگی اختیار کر لیا جائے بلکہ اس کا معنی دنیا سے علیحدہ ہونا ہے اور عالم کو خدا کے مخلوق سے دوری کے بجائے دنیا سے دوری اختیار کرنی چاہیئے ۔ تقوی کی رعایت نیک عالم کی مھمترین خصوصیت میں سے ہے اور اس طرح کے نیک انسانوں کے اندر سے علم جاری ہوتا ہے ۔
حوزہ علمہ قم میں فقہ خارج سے استاد نے وضاحت کی : اگر نیک عالم تقوی والا ہو اور اس کے اندر سے علم جاری ہو اس وقت جب وہ اسلامی قوم کی بیداری کی بات کرے گا تو اس وقت وہ خود بیدارتر ہوگا اور جب وہ سماج و حکومت کی حفاظت کرے گا یا امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم دے گا تو وہ عالم دوسروں سے زیادہ اس ذمہ داری پر عمل کر رہا ہوگا ۔ نیک انسان اور بیدار دل تمام اچھے و نیک اموروں میں دوسروں سے زیادہ کامیاب تر ہوتا ہے ۔ .....
/169